اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کےمطابق 28 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1447 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.14 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ان شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں 28نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپےریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 1389 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1400، راولپنڈی 1405، گوجرانوالہ 1500، سیالکوٹ 1440، لاہور 1493، فیصل آباد 1445، سرگودھا 1430، ملتان 1463، بہاولپور 1487 ، پشاور 1453 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1400 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340، حیدرآباد 1340، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1455 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1347 روپے ریکارڈکی گئی ۔