29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملاجلارحجان،ادارہ شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملاجلارحجان،ادارہ شماریات

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملاجلارحجان رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1417روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.47فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1423روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اس کے برعکس 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1424روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.34فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1420روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

- Advertisement -

اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1402روپے،راولپنڈی1386روپے،گوجرانوالہ1450روپے،سیالکوٹ1420،لاہور1461روپے،

فیصل آباد1400روپے،سرگودھا1400روپے،ملتان1429روپے،بہاولپور1450،پشاور1416روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1370روپے ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1339روپے،حیدرآباد1398روپے،سکھر1500روپے، لاڑکانہ 1416روپے،کوئٹہ 1450اورخضدارمیں 1443روپے ریکارڈکی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595955

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں