اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی کھپت اوربرآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ما ہ میں سالانہ بنیادو ں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ عارف حبیب ریسرچ اور انڈسٹری کےاعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی کھپت کاحجم 20242000 ٹن ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سیمنٹ کی کھپت کاحجم 2805000 ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔ فروری میں سیمنٹ کی کھپت 2947000 ٹن کااندازہ ہے جو جنوری کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔
جنوری میں ملک میں 3414000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 4463000 ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2597000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی ۔ فروری میں 363000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 19 فیصداور گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہے۔ جنوری میں ملک سے 447000 ٹن اور گزشتہ سال فروری میں 445000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی ۔