اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 22مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1413روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.37فیصدکم ہے۔پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1418روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 22مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1428روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1428روپے تھی، اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1402راولپنڈی1386روپے، گوجرانوالہ 1449، سیالکوٹ 1420،لاہور1464روپے، فیصل آباد1400،سرگودھا1398روپے، ملتان 1416روپے، بہاولپور1450روپے، پشاور1402روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1360روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1360روپے، حیدرآباد1399روپے،سکھر1500روپے،لاڑکانہ 1416روپے، کوئٹہ 1450اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1443روپے ریکارڈکی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601334