ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر کمی ، ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

7
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 19 جو ن کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 310.35 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.27 فیصد زیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ309.51 اور گزشتہ سال 20 مئی کو 316.88 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں 8ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 23 اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ رفتہ میں انڈوں کی قیمت میں 9.53 فیصد،ٹماٹر6.62 فیصد،لہسن 1.03 فیصد،دال چنا0.35 فیصد،اڑھائی کلوگرام بناسپتی گھی 0.17 فیصد،5لیٹرکو کنگ آئل 0.03 فیصد،کیلا0.01 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.01 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ایل پی جی کی قیمت میں 14.86 فیصد،آلو3.75 فیصد،ڈیزل 3.10 فیصد،گڑ2.25 فیصد،چکن 2.17 فیصد،چینی 2.13 فیصد،پٹرول 1.88 فیصد،سرسوں کا تیل 1.12 فیصد،خشک دودھ 0.97 فیصد، ٹوٹاباسمتی چاول 0.84 فیصد اور پکی ہوئی دال کی قیمت میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

C:riz-tar/P:riz/L:jav/R:jav