اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):ملک میں فٹ بالزکی پیداوارمیں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں فٹ بال کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر19.1 فیصد اوردسمبرمیں سالانہ بنیادوں پر31.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 14 لاکھ 84 ہزار یونٹس فٹ بال کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.1 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں12 لاکھ46 ہزار یونٹس فٹ بالز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
دسمبر2021 میں ملک میں فٹ بالز کی2 لاکھ 91 ہزار یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی جودسمبر2020کے مقابلہ میں 31.1 فیصدزیادہ ہے۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔