ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

69

میرعلی/شمالی وزیرستان ۔6جون (اے پی پی):وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی کے پی(ساؤتھ) کے 29 ویں ریکروٹس کورس کی سالانہ پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاسنگ آوٹ کی تقریب سکاوٹس ٹرینگ اکیڈمی میر علی ،شمالی وزیرستان میں منعقد ہوئ، تقریب میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا، انہوں نے اعلی کارکردگی دکھانے پر ریکروٹس میں انعامات بھی، تقسیم کیے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں پاس ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی، افواج پاکستان کا حصہ بنے پر ریکروٹس کو خراج تحسین پیش کیا،

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور (ساوتھ) کا کردار انتہائی اہم ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک افواج نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔