اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 205.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جس میں 24.3 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔
یہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 61.45 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 127.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی جس میں 47.4 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔
دسمبرکے مہینہ میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 23.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جس میں 1.7 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔