ملک میں مالیات اورانشورنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 7.68 فیصداضافہ

91
تیل اور گیس کے شعبہ جات میں تین ماہ کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں مالیات اورانشورنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.68 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں مالیات اورانشورنس کے شعبہ میں 113.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.68 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں مالیات اورانشورنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 105.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبرکے مہینہ میں ملک میں مالیات اورانشورنس کے شعبہ جات میں 13.4ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔