اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمو داشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام بین المسالک رواداری کے مثالی مظاہرے پر تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، حکومت، افواج پاکستان ، ملک کے سلامتی کے اداروں اور پولیس کے ذمہ داران کا کردار قابل تحسین ہے ، ملک میں مثالی بین المسالک و بین المذاہب رواداری اور مکالمے کیلئے پاکستان علماء کونسل اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ، یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمو داشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ،
انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ ، آئمہ ، ذاکرین اور ملک کی مذہبی و سیاسی قیادت نے جس طرح محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور حکومت پاکستان ، تمام صوبائی حکومتیں ، افواج پاکستان، ملک کے سلامتی کے اداروں اور پولیس کے افسران اور جوانوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شاء اللہ ملک میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک و بین المذاہب رواداری کیلئے اسی طرح پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کے تحت علماء و مشائخ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔