ملک میں مزید 10 افراد میں کووڈ۔19 کی تشخیص، 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،این سی او سی

64

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشنز سینٹر (این سی او سی ) نے کہا ہے کہ ملک میں مزید 10 افراد میں کوویڈ19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ کوویڈکے 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 3249 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10میں کووڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس وقت ملک میں کووڈ۔19 کی شرح 0.31 فیصدہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اس وقت کوویڈ کے 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 238 ٹیسٹ کئے گئے اور6 افراد میںکوویڈ کی تشخیص ہوئی، لاہورمیں اس کی شرح 2.52 فیصدہے۔پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 556 ٹیسٹ کئے گئے اورایک مریض میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ پشاورمیں مثبت ہونے کی شرح 0.18 فیصدہے۔