ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ، پاکستان تحریک کے رہنما اسد عمر کی صحافیوں سے گفتگو

114
ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ، پاکستان تحریک کے رہنما اسد عمر کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ عمران خان وزیراعظم رہیں،ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے ، موجودہ سیاسی صورتحال میں یہی بہتر فیصلہ ہے کہ عوام کے پاس جایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔

اسد عمر نے کہا جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا تو کچھ فیصلے ہوئے تھے، اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ معاملہ ایوان میں لایا جائے ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا، یہ بہت بڑا مذاق ہے کہ صرف شہباز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق بتایا گیا اور کسی کو نہیں ،بلاول بھٹو ، شہباز شریف ، اور تمام سیاسی جماعتوں کے بڑے لیڈرز کو دعوت دی گئی تھی۔

اسد عمر نے کہا کہ اسمبلی میں جب ہم گئے بابر اعوان صاحب نے قرار داد پیش کی کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر بریفنگ کیلئے بل لانے کی اجازت دی جائے ،ڈیرھ سو سے زیادہ اپوزیشن ممبران بھی ایوان میں موجود تھے،ووٹنگ ہوئی تو نعرے لگائے گئے کہ صرف شہباز شریف کو بتایا گیا اور کسی کو نہیں بتایا گیا ،ایک سے زائد بار ووٹنگ ہوئی مگر اپوزیشن نے مسترد کردیا،اپوزیشن نے اگلی صبح کیوں مطالبہ نہیں کیا کہ اجلاس بلایا جائے،جس وقت یہ سوال سپریم کورٹ میں اٹھایا گیا تب یہ کہاں تھے،

اپوزیشن قوم اور سپریم کورٹ کو کہانی سنانا بند کرے کہ ان کو کچھ معلوم نہیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ عمران خان وزیراعظم رہیں،ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ،موجودہ صورتحال میں یہی بہتر فیصلہ ہے کہ عوام کے پاس جایا جائے۔