اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔اتوار کو پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرفِ سے جاری اعلامیہ کے مطابق شدید برف باری کی وجہ سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325/323/322/326 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ گلگت میں …
ملک میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، ترجمان پی آئی اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔اتوار کو پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرفِ سے جاری اعلامیہ کے مطابق شدید برف باری کی وجہ سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325/323/322/326 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ گلگت میں برف باری اور وادی میں داخل ہونے والی اپروچ واضح نہ ہونیکی وجہ سے پی کے 605/606 منسوخ ہو گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سکرود میں بھی غیرموزوں موسم، برفباری اور اپروچ واضح نہ ہونے کی وجہ سے پی کے 451/452 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ان کے دئیے گئے نمبروں ہر مطلع کیا جارہا ہے اور متبادل فراہم کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے کی اپنے کرم فرمائوں سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ایسے موسمی حالات میں کسی بھی قسم کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔ عبداللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت خواہ ہے۔








