35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںملک میں نئے این آر او کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزیر...

ملک میں نئے این آر او کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے ملک میں نئے این آر او کے سلسلے میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں الزامات لگانے والے یہ بھی تو بتائیں کہ ہم یہ این آر او کس کے ساتھ کر رہے ہیں، بدھ کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے الزامات سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا ، معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں الزامات اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ہے اور اس قسم کا کلچر ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ محمد نواز شریف پر کرپشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں یہی وجہ ہے کہ ان پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا ، اور محمد نواز شریف کو اقامہ رکھنے پر نااہل کیا گیا ، ایک اور سول کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمنٹ سے منظور ہو چکا ہے جس سے انتخابی عمل میں یقینا شفافیت آئیگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں