ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے، مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے،احسن اقبال

125
ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر کے ملک کی ترقی میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، پروفیسر احسن اقبال
ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر کے ملک کی ترقی میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے،پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد ، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت پسماندہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس میں کیا۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد ، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے ۔ 20 پسماندہ ترین اضلاع میں ترقی کے لئے پیکج تیار کیا گیا جس میں 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد صوبائی حکومتیں حصہ ڈالیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 11، سندھ کے5 ، کےپی کے 3اور پنجاب کا ایک ضلع شامل ہے ۔ پسماندہ ترین اضلاع کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ اہم ترین ضرورتوں کا تعین کیا جائے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 -7 سالوں میں ان اضلاع کو باقی اضلاع کا ہم پلہ کرنا چاہتے ہیں۔تعلیم، صحت ،رابطوں ، زراعت ، صنعتوں روزگار کی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے ۔