ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مالی سال 2023-24کے دوران سالانہ بنیاد پر 8 فیصد کمی ہوئی،او سی اے سی

184

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ او سی اےسی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل2024 کے دوران ملک میں 15.28 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے، مالی سال 2a023 میں ملک میں 16.61 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جون 2024 میں ملک میں 1.45 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے، مئی میں ملک میں 1.39 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں رواں سال جون میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 8 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

گزشتہ سا ل جون میں ملک میں 1.34 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جو رواں سال جون میں بڑھ کر 1.45 ملین ٹن ہو گئی۔ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 7.14 ملین ٹن پٹرول، 6.26 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 1.04 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں بالترتیب 4 ، 2 اور 49 فیصد کم ہے، مالی سال 2023 میں ملک میں 7.42 ملین ٹن پٹرول، 6.37 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل اور 2.06 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔\395