
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی سکریٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن نوشین حامد نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) چین کے ساتھ مل کر20 ستمبر سے ملک میں پہلی بار (کووڈ۔ 19) ویکسین کے فیز۔ III کے کلینیکل ٹرائلز کرے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین ایک آزمائشی معاہدے کے تحت نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ (سونوفرم) کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس کی کلینیکل ٹرائل 20 ستمبر سے شروع ہوں گے اس حوالے سے ہم اپنے ماہر ڈاکٹروں کو مناسب ٹریننگ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں بھی ان حتمی آزمائشوں کو دوسرے ممالک میں بھی انجام دے رہی ہیں۔ کووڈ۔19 سے متاثرہ مختلف گروپوں سے 8 سے 10 ہزار رضاکاروں کو کووڈ۔ 19 کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس کلینیکل ٹرائل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے کام کریں گے اور یہ ویکسین ضرورت مند لوگوں کو دنیا بھر میں مہیا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کلینیکل ٹرائل کی کامیابی کے بعد کووڈ۔19 ویکسین کے اجرا کے لئے ان چند ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ویکسین بنانے کی دوڑ میں ان ممالک کے مابین عالمی سطح پر مقابلہ شروع ہو گیا ہے جو یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کسی بھی ویکسین یا علاج تک بروقت ، محفوظ ، اور سستی رسائی حاصل کر لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اب ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جنہوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور حکومت نے کووڈ۔ 19 کی وبا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متوازن طرز عمل اپنایا ہے جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) ایک موثر پلیٹ فارم ہے جس نے کووڈ۔ 19 کے ممکنہ پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے بروقت حکمت عملی تیار کی تھی اور اس میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اعلی سطحی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو¿ پر قابو پانے کے لئے اصلاحی اقدامات اٹھائے ہیں اور اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ، کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہوگئی ہے ۔انہوں نے ذکر کیا کہ شدید تنقید کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے کچھ جر ات مندانہ اور بروقت فیصلے کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کورونا پھیلنے پر قابو پانے کے لئے ایک موثر طریقہ کار ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ، پاکستان نے ایک بہترین حکمت عملی اپنائی اور اب جہاں تک معاشی بحالی کا تعلق ہے حکومت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے۔