ملک میں کاروباردوست ماحول کویقینی بنانے کیلئے حکومت ایس ای سی پی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین کی چیئرمین ایس ای سی پی سے گفتگو

80

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں کاروباردوست ماحول کویقینی بنانے کیلئے حکومت ایس ای سی پی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں ایس ای سی پی کے چئیرمین عامرعلی خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

چئیرمین نے وفاقی وزیرکوکمیشن کے طریقہ ہائے کاربارے بریفنگ دی اورکہاکہ مالیاتی ریگولیٹری ایجنسی ہونے کے ناطے کمیشن ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ، اقتصادی بڑھوتری میں اضافہ اورملک کی خوشحالی کیلئے کام کررہاہے۔انہوں نے وفاقی وزیرکوکاروباراورتجارت کے فروغ کیلئے ایس ای سی پی کی جانب سے ڈیجیٹائزیشن او اس مد میں کئے جانیوالے دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی تعریف کی اورکہاکہملک میں کاروباردوست ماحول کویقینی بنانے کیلئے حکومت ایس ای سی پی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔