ملک میں کاروبار وصنعت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری

111

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور صنعت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صنعتکاروں، تاجر برادری اور صرافہ جیولرز و زرگران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے مسائل کو وزیراعظم شہاز شریف، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کیساتھ اٹھائے جائے گے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر انکو حل کیے جا سکے۔

انہوں نے بعض سرکاری اداروں اور محکموں کی جانب سے ہراساں کیے جانے والے شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کو چاہیے کہ وہ ملک میں کاروبار کے فروغ کے لیے تاجروں اور صنعت کاروں کو سہولیات فراہم کریں اور انکو بےجا تنگ کرنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور صنعتکاروں کو ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں صنعتی ترقی اور کاروبار کا فروغ چاہتی ہے تاکہ ملک مالی طور پر خود مختار ہو اور قومی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا محتاج نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار وفاق وزیر ساجد حسین طوری نے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد میں صنعتکاروں اور صرافہ جیولرز اور زرگران کے وفد سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کی دعوت پر وفاقی وزیر نے حیات آباد میں اس کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صنعتکاروں کے مسائل سنے اور صنعت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ صنعتکاروں نے وفاقی وزیر کو صنعت کی ترقی میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں پر بات چیت کی اور وفاقی اور صوبائی گورننگ اداروںو باڈیز کی تنظیم نو اور صنعتکاروں کو مساوی نمائندگی دینے کی اپیل کی جس پر انہوں نے انکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل کا فوری حل تلاش کرنے کے لیے جلد ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اہم اجلاس بلایا جائے گا۔اس موقع پر سابق گورنر خیبر پختوخواشوکت اللہ بھی وفاقی وزیرساجد حسین طوری نگران صو با ئی وزیر فضل الہی، گر وپ لیڈ ر اور سا بق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور، انڈسڑ یلسٹ ایسو سی ایشن کے سینئر نا ئب صدر ایوب زکو ڑی، نا ئب صدر غلا م محی الدین، ایگز یکیٹو ممبر ان، سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر محمد ا سحا ق، سا بق صدرو انڈسٹر یلسٹ ایسو سی ایشن پشاور ملک نیا ز احمد، زرک خان، سیکر ٹری جنر ل اور ایسوسی ایشن کے ممبر ان اور صنعتکاروں نے کثیر تعدا د میں مو جو د تھے۔