اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیاد پر 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں کاروں کے 25746 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 53 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 55132 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
نومبر 2023 میں کاروں کے 4875 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ اور گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 68 فیصد کم ہے، اکتوبر میں ملک میں 4850 اور گزشتہ سال نومبر میں 15432 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کے 10556 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد کم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کے 25461 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1000 سی سی کاروں کے 3031 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی کاروں کے 6983 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1000 سی سی سے کم پاور کاروں کے 12159 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کاروں کی 22688 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔