ملک میں کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ،آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن

153
All Pakistan Auto Manufacturers Association
All Pakistan Auto Manufacturers Association

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ملک میں کاروں کی 81577 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2023 میں ملک میں 96812 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جون 2024 میں 10128یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 19 فیصد اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 138 فیصد زیادہ ہے۔

مئی میں ملک میں 8487 اور گزشتہ سال جون میں 4258 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کے 35447 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2023 کے 44596 یونٹس کاروں کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔ ایک ہزار سی سی تک کاروں کی فروخت کاحجم 7473 یونٹس ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 40 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2023 میں 1000 سی سی کے 12390 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ گزشتہ مالی سال کےدوران 1000 سی سی سے کم پاور کے 38657 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2023 کے 39826یونٹس کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔