ملک میں کشمیر کے معاملے پر کوئی اختلاف رائے نہیں،قائد ایوان راجہ ظفر الحق

125

اسلام آباد ۔7اکتوبر(اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کشمیر کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔ سینٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ صورتحال کے تناظر میں رپورٹ تیار کرکے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کوئی کڑا وقت آیا قوم اور مسلح افواج نے متحد ہوکر صورتحال کا مقابلہ کیا۔