ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کا تناسب 8.53 فی صد ہے، ماہرین صحت کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےاجلاس میں بریفنگ

60

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں پیرکواجلاس ہوا، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان، وفاقی وزیر برائے توانائی وپٹرولیم عمر ایوب خان ،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر اور دیگر شریک ہوئے، ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔‏کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقنی بنانے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا، متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر میں اجلاس میں فورم کوبتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کا تناسب 8.53 فی صد ہے۔ ماہرین صحت نے فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ فورم کوآگاہ کیا گیاکہ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے آ زاد کشمیر میں 6دسمبر تک لاک ڈاؤن ہے،جبکہ پورے پاکستان میں 5082 جگہوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔پنجاب میں 1459 ، سندھ میں 206 ، خیبرپختونخوا میں 182 ، آئی سی ٹی 3205 ، گلگت بلتستان میں 30سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔میرپور میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا سب سے زیادہ تناسب دیکھا گیا جو27.75 فی صداس کے بعد مظفرآباد 23.44 اور حیدرآباد میں 18.21 فی صد ہے۔ ملک بھرمیں2046 کووڈ۔19مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔فورم کو بتا یا گیا کہ مختلف صوبوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کا تناسب اس طرح ہے، اے جے کے 21.3 فی صد، بلوچستان 11.95فیصد ، جی بی 3.43 فی صد، اسلام آباد 6.30 فی صد ، خیبرپختونخوا 5.57فی صد، پنجاب 4.84فی صد اور سندھ 14.04فی صد ہے۔فورم کو بتایا گیا کہ ملک کے بڑے اضلاع میں کووڈ۔19 کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کا تناسب کچھ اس طرح ہے ،لاہور – 6.19فی صد،راولپنڈی4.83 فی صد، فیصل آباد – 3.14 فی صد ہے، صوبہ سندھ میں کراچی – 17.95 فی صد،حیدرآباد – 18.21 فی صد ہے۔خیبرپختونخوا میں پشاور – 18.09 فی صد،سوات 5.81 فی صد، ایبٹ آباد – 6.22 فی صد ہے۔بلوچستان میں کوئٹہ – 9.09 فی صد ،اسلام آباد آئی سی ٹی – 6.62 فی صد،ازاد جموں وکشمیرمیرپور – 27.75 فی صد،مظفرآباد – 23.44 فی صد،گلگت بلتستان میں گلگت – 5.65 فی صد ہے۔فورم کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں 278 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، پنجاب میں فیصل آباد ۔4 ،لاہور۔ 61 ،ملتان ۔31 ،راولپنڈی ۔26، سندھ میں حیدرآباد ۔0، کراچی۔ 61، خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد ۔02 پشاور ۔35،بلوچستان میں کوئٹہ ۔0اسلام آباد۔ 46، آ زادجموں کشمیر میں میرپور ۔0، مظفرآباد ۔2 ،جی بی – 0 ہے۔ ملک بھر میں 2،046 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں جس میں پنجاب۔ 467 ،سندھ ۔675 ،کے پی – 356، بلوچستان ۔16، اسلام آباد ۔323 ،ازاد جموں کشمیر 23،جی بی میں پانچ ہیں ۔