ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوارمیں اضافہ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ

81

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ2022 تک کی مدت میں ملک میں 370181 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 334107 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی،

مارچ 2022 میں ملک میں 49638 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 26.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 39229 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداواریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 1060111 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.5 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1087827 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔مارچ 2022 میں ملک میں 110046 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 119679 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی تھی۔\395