ملک میں کھادوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

92
Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک میں کھادوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں نائیٹریٹ کھادوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر17.85 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر4.88 فیصداضافہ ہواہے، اسی طرح فاسفیٹ کھادوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر24.06 اورسالانہ بنیادوں پر15.01 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا۔جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں دولاکھ 71 ہزار115 نیوٹن ٹن فاسفیٹ کھادوں کی پیداوارحاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.01 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2 لاکھ، 35 ہزار733 نیوٹن ٹن فاسفیٹ کھادوں کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں ملک میں 11لاکھ، 61 ہزار829 نیوٹن ٹن نائٹریٹ کھادوں کی پیداوارہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.88فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں ملک میں 11 لاکھ7 ہزار،719 نیوٹن ٹن نائٹریٹ کھادوں کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔