ملک میں کھادوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8.91 فیصد اضافہ ریکارڈ

170
ملک میں کھادوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8.91 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):ملک میں کھادوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے4ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 1.17 ملین میٹرک ٹن کھادوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.91 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.05 ملین میٹرک ٹن کھادوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں فاسفیٹ کھادوں کی پیداوار میں 9.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جولائی سے اکتوبر تک ملک میں

250315

میٹرک ٹن فاسفیٹ کھاد کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں

275746

میٹرک ٹن فاسفیٹ کھادوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔