ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایا پر منافع کی منتقلی کی شرح میں گیارہ ماہ کے دوران 19 فیصد اضافہ

92

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی گیارہ ماہ مےں جولائی تا مئی کے دوران ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی کی شرح میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے 2 ارب ڈالر سے زائد کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں۔