ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ،83 اموات ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

60

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 83 اموات ہوئیں جن میں سے 31 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 902 افراد کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 47 فیصد،لاہور میں 55 فیصد،ملتان میں 70 فیصد اور اسلام آباد میں 41 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے گوجرانولہ میں 72 فیصد،صوابی میں 84 فیصد،گجرات میں 63 فیصد اور ملتان میں 57 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 60 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 18 ہزار 523, پنجاب میں 23 ہزار 818، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 516،اسلام آباد میں 5 ہزار 64، بلوچستان میں 1 ہزار 136,گلگت بلتستان میں 714 ٹیسٹس کیے گئے, آزاد کشمیر میں 766 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 976 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 551 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 747 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942, بلوچستان میں 32 ہزار 456, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84, اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 550، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 65 ہزار 980،پنجاب میں 4 لاکھ 6 ہزار 960 اور سندھ میں 4 لاکھ 40 ہزار 164 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 413 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 30 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 مریض ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 12 ہزار 118 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 155 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 877 اموات،بلوچستان میں کل 342 اموات، گلگت بلتستان میں 179 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 712 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار 308 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 772 مریض زیر علاج ہیں۔