ملک میں ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی ہے اس کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن ابہام پیدا کرنے کے لئے اس کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پوسٹر لگانے کا ایشو سول اور ملٹری لیڈر شپ کے …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن ابہام پیدا کرنے کے لئے اس کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پوسٹر لگانے کا ایشو سول اور ملٹری لیڈر شپ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی غیر ضروری کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو نظر انداز کر دینا چاہئے کیونکہ پاکستان آرمی اہم ادارہ ہے اور ایسی شہرت حاصل کرنے کے لئے اس قسم کے اقدام کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply