ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی

169
Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ۔ عارف حبیب ریسرچ اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے لے کر اپریل تک کی مدت میں ملک میں 2032000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 2092000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل میں یوریا کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی۔اپریل میں ملک میں 409000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جو گزشتہ سال اپریل میں 459000 ٹن تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک کے 288000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 16 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 344000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں ملک میں 43000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 55 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 95000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔