ملک میں یوریا کی فروخت میں جاری کیلینڈرسال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

273

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ملک میں یوریا کی فروخت میں جاری کیلینڈرسال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 5199000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 5089000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اکتوبرمیں یوریاکی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اکتوبرمیں ملک میں 429000 ٹن یوریاکی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اکتوبرمیں 514000 ٹن تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 803000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 48 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 1544000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اکتوبرمیں ڈی اے پی کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر82 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اکتوبرمیں ملک میں 63000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اکتوبرمیں 342000 ٹن تھی ۔