ملک میں یوریا کی کھپت میں گزشتہ سال کے دوران کمی،ڈی اے پی کی کھپت میں اضافہ

105
ملک میں یوریا کی کھپت میں گزشتہ سال کے دوران کمی،ڈی اے پی کی کھپت میں اضافہ

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ملک میں یوریا کی کھپت میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی جبکہ ڈی اے پی کی کھپت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال 2024 کے دوران ملک میں 6577000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو سال 2023 کے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے۔ سال 2023 میں ملک میں 6642000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر میں 991000 ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 58 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2023 میں 628000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح کیلنڈر سال 2024 کے دوران ملک میں 1641000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو کیلنڈر سال 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد زیاد ہ ہے۔ کیلنڈر سال 2023 میں 1576000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر میں ملک میں 152000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ہوئی جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2023 میں ملک میں 88000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔