اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت میں اپریل کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردی اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت1642.33روپے ریکارڈکی گئی جومارچکے مقابلہ میں 6.62فیصداورگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.86فیصدکم ہے،مارچ میں ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1758.84روپے اورگزشتہ سال اپریل میں 2410.013روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں اسلام آبادمیں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1711.08روپے،راولپنڈی 1704.91روپے،گوجرانوالہ1596.84روپے،سیالکوٹ1625.66روپے،لاہور1553.83روپے،فیصل آباد1552.51روپے،ملتان1547.68روپے،بہاولپور1604.70روپے، کراچی 1652.93روپے،حیدرآباد1760.79روپے، سکھر1501.97روپے،لاڑکانہ 1544.22روپے، پشاور1650.92روپے، بنوں 1582.56روپے، کوئٹہ 1787.46روپے اورخضدارمیں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت1864.43روپے ریکارڈکی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601786