ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مئی کے مقابلہ میں جون میں 5.95 فیصدکی کمی ریکارڈ

113
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت میں مئی کے مقابلہ میں جون میں 5.95 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت2696.40 روپے ریکارڈکی گئی جوجون میں کم ہوکر2535.89 روپے ہوگئی، مئی کے مقابلہ میں جون میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت میں اوسط کمی کی شرح 5.95 فیصدریکارڈکی گئی،

اعدادوشمارکے مطابق جون میں اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت 2625.90 روپے، راولپنڈی 2617.39 روپے،گوجرانوالہ 2486.78 روپے، سیالکوٹ 2463.65 روپے، لاہور2470.70 روپے، فیصل آباد2316.19 روپے، سرگودھا2465.17 روپے، ملتان 2410.94 روپے، بہاولپور2415.43 روپے، کراچی 2773.67 روپے، حیدرآباد2786.64 روپے، سکھر2494.71 روپے، لاڑکانہ 2483.23 روپے، پشاور2517.55 روپے، بنوں 2535.73 روپے، کوئٹہ 2672.20 روپے، اورخضدارمیں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت 2624.88 روپے ریکارڈکی گئی۔