اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وزارت نیشنل سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہاگیا ہے کہ اب تک ملک میں 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں6 لاکھ 23 ہزار 473 افراد کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی ہے۔