اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 803 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے ،مثبت کیسز کی شرح 1.76 فیصد رہی۔
بدھ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 803 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 278 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،
اس طرح مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.76 فیصد رہی ہے۔اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔