اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کاپہلا سیٹلائٹ "آئی کیوب قمر” کامیابی کے ساتھ چاند پر چھوڑا گیا، جو ملک کی تکنیکی ترقی میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی کیوب قمر کی لانچنگ پاکستان کیلئےایک تاریخی لمحہ ہے۔ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن ڈویلپمنٹ چین سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔رانا مشہودنے کہا کہ ملک خداد کی اس کامیابی پر اللہ کے شکرگزا ہیں۔آئی کیوب قمر سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی تکنیکی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی علامت ہے۔
آئی کیوب قمر پاکستان میں مستقبل کی خلائی تخلیق کے لیے راہ ہموار کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائی کیوب قمر کا کامیاب لانچ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم پیشرفت کی علامت ہے۔ آ ئی کیوب قمر سیٹلائٹ کا کامیاب لانچ پاکستان میں جدت اور ٹکنیکی ترقی کو فروغ دے گا۔رانا مشہودنے کہا کہ پاکستان نے چاند پر اپنی پہلے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی کامیابی لانچنگ سے عالمی سطح پر ایک نئی پہچان حاصل کی ہے۔کامیاب سیٹلائٹ لانچ نے پاکستان کے لیے مستقبل میں خلائی تحقیق کے مواقع کے دروازے کھول دیے-انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی سائنسی اور تکنیکی برادری کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔
پاکستان "آئی کیوب قمر” سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کے ساتھ بامقصد خلائی استعمال کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ کامیاب سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی خلائی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ آئی کیوب قمرسیٹلائٹ لانچ خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی میں ممکنہ بین الاقوامی تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے ہر سطح اور شعبہ میں اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ نوجوان اسی طرح کام کرتے رہے تو بلا شبہ پاکستان افق کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ رانا مشہودنے کہا کہ اللہ ملک پاکستان کو اسی طرح مزید ترقی کی جانب گامزن کرے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔