23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںملک کوآگے لیجانے کیلئے اداروں کومضبوط کرنا ضروری ہے، قائدحزب اختلاف عمرایوب...

ملک کوآگے لیجانے کیلئے اداروں کومضبوط کرنا ضروری ہے، قائدحزب اختلاف عمرایوب خان کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب خان نے کہاہے کہ ہمیں اپنے جوانوں کے مستقبل کیلئے سوچنا چاہیے، ملک کوآگے لیجانے کیلئے اداروں کومضبوط کرنا ضروری ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پرعمرایوب خان نے کہاکہ ہم عوام کی نمائندگی کررہے ہیں، ہماری جماعت کے اراکین کے گھروں پرچھاپے مارے گئے ہیں۔

انہوں نے قانون کی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کاوفد بھی دیگر امور کے علاوہ قانون کی حکمرانی کاجائزہ لینے کیلئے پاکستان آیاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں صورتحال خراب ہے۔عمرایوب خان نے کہاکہ انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سوالات اورتوجہ مبذول نوٹسز جمع کرائے ہیں مگران کو ایجنڈا پرنہیں لایا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ ، جمشیددستی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اراکین کے پروڈکشن آرڈرز پرعمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ان حالات میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے جوانوں کے مستقبل کیلئے سوچنا چاہیے، ملک سے لوگ باہر جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس بلایا جانا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اوردوارکان کی مدت مکمل ہوگئی ہے،اس حوالہ سے میں نے سپیکر کومکتوب بھی لکھاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کوآگے لیجانے کیلئے اداروں کومضبوط کرنا ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559061

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں