ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات اور معاشی مسائل کا سامنا ہے،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات اور معاشی مسائل کا سامنا ہے، ان پر قابو پانے کے لئے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے قومی مکالمے کے حوالے سے کردار …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات اور معاشی مسائل کا سامنا ہے، ان پر قابو پانے کے لئے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے قومی مکالمے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ملکی سیاسی قیادت کا ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک صفحہ پر ہونا ضروری ہے جس کے لئے نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے پارلیمانی سطح پر ڈائیلاگ کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان عوام کا واحد نمائندہ ادارہ ہے اور عوامی امنگوں کا ترجمان ہونے کی حیثیت سے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔