23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںملک کو آبادی میں اضافہ اور پانی کی قلت کا سامنا ہے،...

ملک کو آبادی میں اضافہ اور پانی کی قلت کا سامنا ہے، متحد ہو مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، سینیٹر فرحت اللہ بابر

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نےکہا ہے کہ ملک کو آبادی میں اضافہ اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، متحد ہو کر مشاورت سے ان مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کی جنرل سیکرٹری ملائکہ رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانی ایک بنیادی انسانی حق ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے 65 فیصد زیادہ گلیشئر پگھل رہے ہیں ، دریائے سندھ کا انحصار انہی گلیشئرز پر ہے، تمام صوبوں کو یہیں سے پانی میسر ہوتا ہے، پانی کم ہو رہا ہے ،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بارشیں کم ہوئی ہیں، دوسری طرف آبادی بھی بڑھ رہی ہے،1991 میں پانی کی تقسیم کا معاہدہ تمام صوبوں کی مشاورت سے ہوا تھا،پانی کے مسئلہ کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائیں،

- Advertisement -

کسانوں سے مشاورت کریں ،ملائکہ رضا نے کہا کہ ملک کو پانی کی کمی کا سامنا ہے ، پیپلز پارٹی پنجاب کے کسانوں اور عوام کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل اور حقوق کی بات کی، اسلام آباد میں بھی پانی کی قلت ہے، اسلام آباد میں پینے کا پانی نہیں ہے جو میسر ہے وہ صاف نہیں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584334

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں