ملک کو اگرکوئی للکارنے کی کوشش کریگا توپوری قوم اسے ناکوں چنے چبوانے کیلئے یکجان ہے،اسدقیصر

78

پشاور۔24فروری (اے پی پی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ اقوام عالم میں پاکستان کا معیاربلندہوتاجارہاہے، دیگرممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی اورمعیشت مستحکم ہورہی جوبھارت کوہضم نہیں ہورہا،ترقی کرتا پاکستان سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کیلئے وطن عزیز کےخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے، ہم پرامن قوم ہے کسی صورت جنگ کے حامی نہیں لیکن اگرکوئی للکارنے کی کوشش کریگا توسیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرپوری قوم اسے ناکوں چنے چبوانے کیلئے یکجان ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے صوابی میں تیسری ڈی سی سپورٹس گالاکے افتتاحی تقریب کے موقع پرشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی،سینیٹرایوب آفریدی،سینیٹرفدامحمد وممبران صوبائی اسمبلی بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ ماضی کی حکومتوںنے اس خطے کیساتھ سوتیلی ماںجیساسلوک کیاہے مگراب انشاءاللہ ان تمام محرومیوں کاحقیقی معنوںمیںازالہ ہوگا،قوم کووہ نیاپاکستان دیںگے جس کاوعدہ وزیراعظم عمران خان نے کیاہے جہاںروزگارکے وافرمواقع ہوں گے،امن کی فصل لہلہائے گی،بھائی چارہ ہوگا،بیرونی سرمایہ کارآئیںگے اورایک مضبوط معیشت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ جلدتربیلاکے مقام پرایک انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرینگے،ہنڈکے مقام پرایک بہترین پارک،کیڈٹ کالج اورجھیل کیساتھ ایک واٹرپارک بھی تعمیر کریںگے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے ڈی سی سپورٹس گالامیںحصہ لینے والے ہرٹیم کوپچاس پچاس ہزارروپے،فٹ بالز،بلے سمیت دیگر کھیلوںکاسامان دینے کااعلان کیا جبکہ چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے سپورٹس کمپلیکس کیلئے ایک کروڑاوراپنے جیب سے10 لاکھ روپے سپورٹس گالا کے ٹیمزمیںتقسیم کرنے کااعلان کیا۔قبل ازیں سپیکرقومی اسمبلی وچیئرمین سینٹ نے صوابی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں بلاک دوئم کاافتتاح ،ٹوپی کالج اورCatagory-3ہسپتال ٹوپی کابھی دورہ کیا۔نئے کیمپس کے بلاک دوئم کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ نوجوانوںکومعیاری زیورتعلیم سے آراستہ کرنا تحریک انصاف کانصب العین ہے،تحریک انصاف کی بنیادہی یوتھ ہے،UNDPکیساتھ مل کرنوجوانوںکیلئے ایک مربوط مکمل پلان ترتیب دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوںکی مثبت سرگرمیوں کیلئے تحصیل سطح پرکھیلوںکے میدان تعمیرکئے جائیںگے،پاکستان کی 70فیصدآبادی یوتھ پرمشتمل ہے آئندہ بجٹ میںنوجوانوںکیلئے ایک مکمل پلان دیںگے،یوتھ ہی کی بدولت پاکستان کامعیاربلندہوتاجارہاہے۔چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے نئے صوابی کیمپس کیلئے دوکروڑروپے گرانٹ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اسدقیصرصوابی کے غیورعوام کیلئے ایک انمول سرمایہ ہے۔انہوںنے کہاکہ صوابی یونیورسٹی اورسپورٹس کمپلیکس کے طرز پرچاغی بلوچستان میںبھی یونیورسٹی اورسپورٹس کمپلیکس تعمیرکریںگے۔