- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو خوشحال بنانے کےلئے نئی ٹیکنالوجی کو خوش آمدید کہنا ہوگا، دنیا الیکٹرون کی طرح تیز رفتاری کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی میں پاکستان دنیا میں کافی آگے آ گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے پاکستان کا پہلا ایمپلائیٹی انٹر پرینیور شپ پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مائیکرو سافٹ ایمپلائمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1761
- Advertisement -