اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کو دہائیوں سے لوٹنے والی ساری پارٹیاں اکھٹی ہو چکی ہیں‘ اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں‘ عوام ان لٹیروں کو جان چکے ہیں‘ کرپٹ مافیا جب اقتدار میں آتا ہے تو ٹی ٹیز اور آف شور کمپنیوں سے کرپشن کا پیسا باہر بھیجتا ہے۔ پیر کو …
ملک کو دہائیوں سے لوٹنے والی ساری پارٹیاں اکھٹی ہو چکی ہیں‘ اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں‘ سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کو دہائیوں سے لوٹنے والی ساری پارٹیاں اکھٹی ہو چکی ہیں‘ اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں‘ عوام ان لٹیروں کو جان چکے ہیں‘ کرپٹ مافیا جب اقتدار میں آتا ہے تو ٹی ٹیز اور آف شور کمپنیوں سے کرپشن کا پیسا باہر بھیجتا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کرپٹ لٹیروں کے اقتدار میں آنے سے ان کے بینک بیلنس میں اضافہ ہوا اورعوام غریب ہوئے۔ اب یہ لوگ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دھرنے کے لئے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے22 سال محنت کی اور قوم میں سیاسی شعور جگایا۔ وزیراعظم عمران خان کو پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہے۔ عمران خان کی وجہ سے 70 سال بعد کشمیر پر پوری دنیا بات کر رہی ہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔









