ملک کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی دینا وقت کی ضرورت ہے، اویس احمد خان لغاری

126

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی دینا وقت کی ضرورت ہے، نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے حصول کیلئے توجہ مرکوز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا۔ اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا، وقت کا تقاضا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ملک کو ترقی دی جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں طلباءو طالبات پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرکے وطن کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔