اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کوقائد اعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بنانے کیلئے آج ہمیں 1965 کی جنگ کے جذبہ کی ضرورت ہے،کوئی بھی دشمن اپنے مقصدمیں متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی ۔ اتوارکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آج جب ہم سب اپنے ہیروز کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں ، انہیں 1965 کی جنگ اب بھی اچھی طرح سے ۔ یاد ہے جب ان کی عمر13 سال تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کے خلاف پورے عزم اوراستقلال کے ساتھ پوری قوم کے اتحاد کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے ۔ کوئی بھی دشمن اپنے مقصد میں متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک کوقائداعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بنانے کیلئے آج ہمیں اسی جذبہ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔