راولپنڈی۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں،اس ملک میں سیاسی دہشت گرد بھی موجود ہیں،160 ارب احساس کفالت پروگرام میں ملکی تاریخ میں تقسیم ہوا ہے، جن لوگوں نے 35برس ملک لوٹا انکا احتساب ہونا چاہیے ، نیب میرا احتساب کرے ، میرے خاندان کا احتساب کرے،جب سے میں سیاست میں آیا 71 سے میرا …
ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں،غلام سرور خان عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ دار سیاسی دہشت گرد ہیں،وفاقی وزیر ہوابازی کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں،اس ملک میں سیاسی دہشت گرد بھی موجود ہیں،160 ارب احساس کفالت پروگرام میں ملکی تاریخ میں تقسیم ہوا ہے، جن لوگوں نے 35برس ملک لوٹا انکا احتساب ہونا چاہیے ، نیب میرا احتساب کرے ، میرے خاندان کا احتساب کرے،جب سے میں سیاست میں آیا 71 سے میرا احتساب کریں،میں ہر بکنے والے کا دشمن ہوں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پیر کو لیبر کمپلیکس ٹیکسلا میں جاری ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے لیبر کمپلیکس میں زیر تعمیر فلیٹس کے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر سیکرٹری اوورسیز فاﺅنڈیشن محمد ھاشم پوپلزئی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی اور بتایاکہ لیبر کمپلیکس میں 2013میں بننے والے فلیٹس عدالتی سٹے آرڈر کے باعث تاحال رہائش کے لیے دستیاب نہ ہوسکے تھے ،یہ فلیٹس لیبر کالونی وزارت اوور سیز کے زیر اہتمام بنائے گئے تھے جس پر مقامی ایڈووکیٹ نے سٹے لے لیا تھا،یہ پراجیکٹ 6 مئی 2006 میں اناﺅنس ہوا تھا ،پراجیکٹ کی زمین خریداری کے لیبر منسٹری نے رقم فراہم کی تھی ، فیز 1 میں 504 فلیٹس بنے ہیں۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاکہ یہ میری ذات کا پراجیکٹ نہیں بلکہ لیبر کیلئے بنایا گیا ہے،گزشتہ حکومت نے اس پہ کوئی کام نہیں کیا گیا ،یہ فلیٹس دسمبر 2013 میں تیار ہوکر ہینڈ اور بھی ہو چکے تھے عدالتی احکامات کے باعث مزید کارروائی ا لتوا کا شکار رہی ۔انہوںنے کہاکہ الحمد اللہ لیبر زکے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ذاتی کوششوں سے یہ مسئلہ حل کرایا اور اب یہ فلیٹس بہت جلد رہائش کے لیے لوگوں کے حوالے کردیئے جائیں گے ۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اعلان کیاکہ شہدا کی فیملیز کو 70فلیٹ مفت الاٹ کئے جائیں گے اور فلیٹس کی الاٹمنٹ سے قبل ان میں بجلی پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی اور لیبر کمپلیکس میں کمیونٹی سنٹر بھی بنائیں گے ۔لیبر کمپلیکس کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر نے فلیٹس کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور خبردار کیاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیاجا ئے گی ۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عوامی فلاح کے اس منصوبے میں تاخیر کے ذمہ دار سیاسی دہشت گرد ہیں ،نیسپاک کے نمائندہ کو کہہ دیا ہے کہ عمارت میں نقاص دیکھے گا،نیب کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ فلور آف دا ہاو¿س پہ کھڑے ہوکر میں نے نیب کو ویلکم کہا تھا۔ عوام کو بجلی میں 716 ارب روپے کا ریلف ملے گا۔







