ملک کو چلانے اور اس کی ترقی کے لیے ہر محکمے اور ادارے کو اپنی آئینی حدودمیں رہتے ہوئے نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

95
Chief Justice Sindh High Court
Chief Justice Sindh High Court

حیدرآباد۔ 24 فروری (اے پی پی):چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے اور اس کی ترقی کے لئے ہر محکمے اور ہرادارے کو اپنی آئینی حدودمیں رہتے ہوئے نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا۔ کوشش کرتے ہیں کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جولوگوں کو ناگوار گزر ے۔ وہ حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ ڈنر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہاکہ ان شاءاللہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا،

کوشش کرتے ہیں کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جو کچھ لوگوں کو ناگوار گزرے، ہم بھی انسان ہیں اللہ نے شعوردیا ہے لیکن ہماری کچھ حدود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہم سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ اپنے فیصلوں کے ذریعے اپنی سوچ کا اظہار کریں، کچھ باتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو کبھی کبھی کرنی پڑ جاتی ہیں، انہوں نے کہاکہ خدارا اس ملک کو چلانا چاہتے ہیں اور ملکی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔