ملک کو کرپشن فری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جس کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔گڈ گورننس یقینی بنانے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ہم ایمانداری سے ملک کو کرپشن فری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے عوام اور کاروباری برادری کا اطمینان بڑھے گا۔ایف پی سی …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جس کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔گڈ گورننس یقینی بنانے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ہم ایمانداری سے ملک کو کرپشن فری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے عوام اور کاروباری برادری کا اطمینان بڑھے گا۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کرپشن سے عدم تحفظ اور مایوسی کا احساس جنم لیتا ہے جس سے عوام کو سسٹم سے اعتماد اٹھ جاتا ہے اور سنگین مسائل جنم لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply