اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد سالانہ بنیادوں پر 81.1 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر 2023 تک جننگ فیکٹریوں میں 7753000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل کے مقابلہ میں 81.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 30 نومبر کو جننگ فیکٹریوں میں 4281000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ 30 نومبر تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 3737000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 48.6 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال 30 نومبرتک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 2515000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 30 نومبر تک 4017000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 127.5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 30 نومبر تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 1765000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417606