ملک کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھا، توانائی کے شعبہ میں کئی چیلنجز ہیں، تابش گوہر

54
توانائی کے شعبہ کی بہتری کے لئے بجلی کی پیداوار ، تقسیم و ترسیل کی مربوط اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، تابش گوہر

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی و پٹرولیم تابش گوہر نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھا، توانائی کے شعبہ میں کئی چیلنجز ہیں، حماد اظہر کی قیادت میں وزارت توانائی کی ٹیم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو جاری رکھے گی۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک سال کی عوامی خدمت کے بعد اپنے خاندان کے پاس واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے، اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق اعزازی حیثیت میں ملک کی خدمت میری زندگی کا اعزاز رہا ہے اور یہ موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کا احسان مند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ چیلنجز کئی گنا ہیں ، مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ حماد اظہر کی قابل قیادت میں وزارت توانائی کی ٹیم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے ۔